کوئٹہ:کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ 8ماہ بعد بحال ہوگیا، گورنر بلوچستان اور ڈی ایس ریلوے نے ٹرین کا افتتاح کیا۔
کوئٹہ ہیرک کے مقام پر گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب سے گرنے والا ریلوے پل تعمیر کر دیا گیا۔
پل 65 کروڑ روپے کی لاگت سے 8 ماہ میں تعمیر کیا گیا، جس کے بعد کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ بحال ہوگیا۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے پہلی ٹرین روانہ ہوگئی، 9 بوگیوں پر مشتمل جعفر ایکسپریس 850 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی۔
گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور ڈی ایس ریلوے فرید احمد نے ٹرین کا افتتاح کیا۔