وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 272 روپے سے بڑھ کر282 ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 186 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزیر خزانہ کا کہناتھاکہ ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بغیرکسی ردوبدل کے برقرار ہیں۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اطلاج رات 12 بجے سے ہوگا۔