بھارتی ماڈل اور ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید کو نازیبا لباس کے باعث ریسٹورنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عرفی جاوید نے برہمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ان کے فیشن چوائس کے باعث داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
عرفی نے اپنی اسٹوری میں تعجب کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ کیایہ واقعی 21 ویں صدی کا ممبئی ہے؟آج مجھے ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ‘۔
اداکارہ نے لکھا کہ اگر آپ کو میرا فیشن پسند نہیں تو کوئی بات نہیں لیکن اس کیلئے مجھ سے ایسا سلوک ٹھیک نہیں ۔
واضح رہے کہ عرفی جاوید اپنے فیشن کے باعث اکثر وبیشتر تنقید کی زد میں رہتی ہیں، کچھ روز قبل بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور نے بھی عرفی جاوید کو ان کے فیشن اسٹائل اور فیشن سینس پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔