پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کے دوست جیسے والد جلیل جمیل انتقال کرگئے۔
اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع خود سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دی ۔
انہوں نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم اللّٰہ کے ہیں اور اللّٰہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے سفرِ آخر کے لیے دعا کریں‘۔
اداکارہ نے اس پوسٹ میں اپنے والد کو پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ، دوست، والد، شاعر، فلسفی، حسِ مزاح سے بھرپور شخصیت، ٹھنڈی طبیعت کے مالک اور نرم مزاج انسان قرار دیا تھا۔
گزشتہ روز نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو والد کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی تھی اور دعاؤں کی اپیل کی تھی۔