سلمان خان کی بہن کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات چوری، ملازم گرفتار

بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات چوری ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے  ممبئی کے علاقے کھر میں واقع ان کے گھر سے تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کے ہیروں سے جڑے زیورات مبینہ طور پر چوری ہونے کی شکایت  پولیس اسٹیشن میں درج کروائی۔

 رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے  تحقیقات کا آغاز کیا اور علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس کی مدد سے  پولیس نے ایک ملزم کو  زیورات کی مبینہ چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔

گرفتار ہونے والا ملزم ارپیتا کا گھریلوں ملازم ہے، رپورٹس میں بتایا گیا کہ ملزم سندیپ ہیگڑے ارپیتا خان کی رہائش گاہ سے تقریباً 5 لاکھ روپے کے زیورات لے کر فرار ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 381 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ  مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔