کولکتہ: بھارت کے نامور اداکار اشیش ودیارتھی نے 60 برس کی عمر میں رپالی بروہا سے دوسری شادی کرلی۔
شادی کی تقریب کولکتہ میں منعقد ہوئی جس میں فیملی کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ شوبز دوستوں کیلئے ایک بڑی دعوت کا اہتمام کیا جائے گا۔
بڑی عمر میں دوبارہ شادی پر اشیش ودیارتھی کا کہنا تھا کہ عمر کے اس مرحلے میں روپالی کے ساتھ ان کی شادی ایک انوکھا اور عجیب طرح کا احساس ہے۔
روپالی اور اشیش کی ملاقات کچھ عرصہ قبل ہی ہوئی اور دونوں نے فیصلہ کیا کہ ان کے تعلقات کو آگے بڑھنا چاہئے اور دونوں شادی کو ایک چھوٹا سا خاندانی معاملہ رکھنا چاہتے تھے۔
اشیش ودیارتھی نے اس سے قبل اداکارہ اور گلوکار راجوشی سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک لڑکا آرتھ بھی ہے۔
واضح رہے کہ اشیش بھارتی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیں اور وہ گیارہ زبانوں میں سیکڑوں فلموں کے اندر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔