خیبرپختونخوا بجٹ، نگراں کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب 

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ پنشن میں بھی اضافہ متوقع ہے۔


کابینہ اجلاس میں 4 ماہ کے صوبائی بجٹ یعنی یکم جولائی تا 31 اکتوبر 2023ء کے مجوزہ اخراجات کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد نگراں صوبائی وزیر خزانہ حمایت اللہ عبوری بجٹ کا اعلان کریں گے۔