یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کی مدعیت میں 3 مقدمات درج

یونان کشتی حادثے کے 3 مقدمات تھانہ گجرات اور ایک گوجرانوالہ میں درج کر لیا گیا، 3 مقدمات بچنے والوں کے بیانات کی روشنی میں درج کیے گئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کشتی حادثے کے 3 مقدمات اپنی مدعیت میں درج کیے ہیں جبکہ ایک مقدمہ حادثے میں زندہ بچنے والے عظمت خان کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے گجرات کے 3 مقدمات میں 12 انسانی اسمگلرز کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ کے مقدمے میں 5 انسانی اسمگلرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

نامزد انسانی اسمگلرز میں آصف سنیارا، میاں عرفان، ساجد وڑائچ اور ریاست کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نامزد ملزمان میں رانا نقاش، ندیم اسلم اور محمد اسلم کے نام بھی شامل ہیں۔