9 مئی کے سانحے کے ایک اور اہم شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شر پسند کے ورثاء نے شدید الفاظ میں شر پسندوں اور یومِِ سیاہ کے المناک واقعات کی مذمت کی ہے۔
سہراب نامی شر پسند کو 9 مئی کی اشتعال انگیزی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
شر پسند سہراب کے چچا نے بھتیجے کی شر پسندی کا اعتراف کرتے ہوئے سانحے کی مذمت کی ہے۔
شر پسند سہراب کے چچا کا کہنا ہے کہ میں 9 مئی کے واقعات کی پُر زور مذمت کرتا ہوں، ہمارا بھتیجا 9 مئی کے شر پسند واقعات میں گرفتار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خبردار کرتا ہوں کہ نوجوان نسل کو چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز تقاریر اور نظریے سے دور رکھیں۔
شر پسند سہراب کے چچا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ایک پراپیگنڈہ ہے جو نوجوان نسل کو خراب کر رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایک پراپیگنڈے پر کام کر رہے ہیں۔