روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بنیک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 286 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 286 روپے 74 پیسے ہو گئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے باعث 86.73 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے باعث 100 انڈیکس 40065.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.22 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 5 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار 498 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 8 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔