وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے چاروں صوبائی حکومتوں کے نام خط لکھ دیا۔
وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے چاروں صوبوں کو خط جاری کیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 26-2025 کی گندم کی فصل کی نئی امدادی قیمت مقرر نہیں جائے گی۔
اس کے علاوہ وفاق نے چاروں صوبوں سے آبادی کے مطابق گندم فوڈ سکیورٹی کی تجاویز مانگ لیں۔ خط کے مطابق پاکستان ایگریکلچر اسٹوریجز اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو ختم کرنے کی تجاویز بھی مانگ لی گئیں جبکہ قومی سطح پر فوڈ سکیورٹی کے لیے تھرڈ پارٹی کمپنی فعال کرنے کی تجاویز بھی طلب کی گئیں ہیں۔
ذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ پاسکو آبادی کے مطابق 12لاکھ میٹرک ٹن گندم ریزرو کرتا ہے جسےمالی بے ضابطگیوں کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے، فیصلہ گندم ذخائر کی تقسیم اور مالی بے ضابطگیاں ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔