دو دو محکموں سےپنشن لینے والوں کے مزے ختم

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا کہ کوئی ریٹائر افسر صرف ایک ادارے سے پنشن حاصل کرے گا یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

 دو دو جگہوں سے پنشن لینا ناانصافی ہے پنشنر اور ان کی اہلیہ کی وفات کے بعد صرف دس سال تک پنشن لی جاسکے گی۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ نان فائلرز کے رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

سول اور فوج کے حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

نجی شعبے کے ملازمین کے لیے کم از کم اجرت 25 ہزار سے بڑھاکر 32 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ای او بی آئی کی

پنشن ساڈھے آٹھ ہزار سے بڑھاکر دس ہزار روپے کرنے کی جارہی ہے۔

وفاقی پنشن کے اخراجات میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے.وفاقی ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری اسکیم کو نافذ کرنا پڑے گا.

آئندہ مالی سال کے لیے پنشن فنڈ قائم کر دیا گیا ہے.پنشن فنڈ کے لیے رولز اینڈ پروسیجر پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔