عید کی چھٹیوں میں کونسی بینک برانچز کھلی رہیں گی؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے عید کی چھٹیوں میں بھی مخصوص بینک برانچز کھلیں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مخصوص بینک برانچز 27، 28 اور 30 جون کو کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیشنل بینک کی کسٹم ہاؤس برانچ 30جون کو شام 5:30بجے تک کھلے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ 27 جون 2023 بروز منگل تمام بینک اور ایس بی پی بی ایس سی فیلڈ آفس اسی دن کلیئرنگ کے لیے صبح 9:00 بجے سے شام 8:00 بجے تک کھلے رہیں گے، جب کہ بدھ 28 جون کو بینکوں کی وہ تمام شاخیں جو ہفتہ کو کھلتی ہیں صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔

نیشنل بینک کسٹم ہاؤس برانچ اسپیشل کلئیرنگ کیلئے 30 جون 2023 بروز جمعہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک کھلی رہے گی۔