پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی خبروں پر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں دلچسپی لی ہے۔

شیئرز کی خریداری کے باعث 41 ہزار کی حد بحال ہوگئی، سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس1371 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار 437 پر بند ہوا ہے۔

اس کےعلاوہ مارکیٹ میں 324 کمپنیز کے 22 کروڑ 68 لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا ہے۔