روس سے سستے تیل کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی، تیل سے لدا کلائیڈنوبل نامی جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔
روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ پر لنگر اندازہو گیا ہے، جیسے ہی جہاز کا برتھنگ پلان فائنل ہو گا جہاز کو آئل پیئر پر لگایا جائے گا۔
یاد رہے کہ روس سے پیور پوائنٹ نامی جہاز خام تیل کی پہلی کھیپ لے کر کراچی پہنچا تھا، یہ جہاز 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لایا تھا۔
اگر روس سے تیل باقاعدگی سے پاکستان آنے لگا توپھر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔