سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کرکے مغز نکال کر کھا لیا

میکسیکو سٹی: میکسکو میں سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد اس کے دماغ سے مغز نکال کر کھایا اور کھوپڑی کو ایش ٹرے کے طور پر استعمال کرنے لگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 سالہ الوارو سیمیٹ نے اعترافی بیان میں کہا کہ شیطان نے بیوی ماریہ مونٹیل کو قتل کرنے کا کہا تھا جو مجھ سے دو سال بڑی تھی۔ ملزم شیطان کی پوجا کرتا تھا۔

سفاک ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ قتل کرنے کے بعد بیوی کی لاش کے ٹکڑے کیے۔ جسم کے مخلتف اعضا کو پکا کر کھایا اور باقی اعضا کو تھیلی میں پیک کرکے بیابان میں پھینک دیا۔

مقتولہ کی یہ دوسری شادی تھی۔ قتل کے بعد سفاک شوہر نے خاتون کے پہلے شوہر سے ہونے والی بیٹی سے اپنے مکروہ عمل کا اعتراف کرلیا۔ بیٹی نے ہی پولیس کو اطلاع دی تھی۔

پولیس کے مطابق قتل کی ہولناک واردات 29 جون کو انجام دی گئی تھی اور ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ مقامی میڈیا نے ملزم کو انسانی گوشت کھانے والا قرار دیا تھا۔

مقتولہ کی ماں نے بتایا کہ میری بیٹی کے جسم کے اعضا کو کو تیز دھار چاقو سے کاٹا گیا اور ہڈیاں ہتھوڑے سے توڑی گئیں۔ مجھے انصاف چاہیے۔