کیا کبھی کسی نے یہ سوچا بھی تھا کہ وطن عزیز کے میدانی علاقوں میں جون یا جولائی کے مہینوں میں برفباری یا ژالہ باری ہو کر سردی پڑ سکتی ہے۔ پر امسال ایساہوا ہے ۔ نہ جانے ہمیں 1960ئ کی دہائی میں تخلیق کی گئی پاکستانی فلم قیدی کا وہ سین کیوں یاد آ رہاہے کہ جس میں پاگل خانے کے ایک سین میں قیدی کورس گانا گا رہے ہیں جس کا ایک مصرعہ کچھ یوں تھا کہ سخت سردی پڑ رہی تھی تھا مہینہ جون کا ،آج جولائی کے ماہ سے ہم گزر رہے ہیں۔بالفاظ دیگر یہ ہاڑ کا مہینہ ہے اس کے بعد ساون اور پھر بھادوں نے آناہے۔ آج جو موسمی کیفیت ہے وہ بالکل ایسی ہے کہ جس طرح بھادوں میں ہوا کرتی ہے اسے کہتے ہیں موسمیاتی تبدیلی جس کی آج دنیا بشمول پاکستان شکار ہے۔ ادھر ایک طرف بے موسمی بارشوں نے ملک کو گھیر رکھاہے تو دوسری طرف بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے پنجاب کے درجنوں دیہات سیلاب کی زد میں ہیں۔ کمشنر انڈس واٹر کے مطابق بھارت نے دریائے راوی کے علاہ باقی تین دریاﺅں ستلج جہلم اور چناب میں بغیر اطلاع کے لاکھوں کیوسک پانی چھوڑ دیاہے۔ الیکشن سے پہلے سیاست دان قوم سے کئی وعدے کیا کرتے ہیں سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 2024 کے دوران اپنی صدارتی مہم کے لئے ووٹرزسے 14 وعدے کئے ہیں جن میں یوکرین جنگ کا خاتمہ ،10 نئے شہروں کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے منشیات اور انسانی سمگلرز کیلے سزاے موت بحال کرنے کا بھی انتخابی وعدہ کیا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جیلوں کے اندر کا نظام چلانے کیلئے جیل مینوئل jail manual کی شکل میں یوں تو ہر قسم کی ہدایات موجود ہیں پر ان پر موثر عملدر آمد کی ضرورت ہے ۔ جیلوں کے حالات سدھارنے کیلئے ماضی میں کئی کمیشنز بھی بنے ان کی سفارشات مرکز میں وزارت داخلہ اور صوبوں کے ہوم ڈیپارٹمنز میں گرد میں لپٹی ہوئی فائلوں میں موجود ہیں۔اب کچھ تذکرہ عالمی امور کا ہوجائے۔ یوکرین اور روس جنگ کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں اور اس وقت نیٹو پوری طرح یوکرین کے شانہ بشانہ موجود ہے جس سے یہ خطرہ بڑھ گیا ہے کہ روس اور نیٹوکے درمیان براہ راست تصادم ہوجائے اگر بات یہاں تک پہنچ گئی تو یہ پوری دنیا کے امن کیلئے بدشگون ہے ۔ کیونکہ اس وقت بھی دنیا کے اکثر ممالک معاشی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں اور بہت سارے غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے میںاگر یوکرین روس جنگ کا دائرہ وسیع ہوتا ہے تو اس سے دنیا بھر میں غذائی اور مالی بحران سامنے آسکتے ہیں۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی ادارے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔خاص طور پر اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ممالک کے درمیان تنازعات کو اس وقت سے پہلے ہی حل کرے جب بات جنگ اور لڑائی تک پہنچے۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فوجداری اور ریونیو مقدمات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ