بیجنگ: چین کے ایک اسکول میں چاقو مارنے کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر لیانجینگ کے کنڈرگارٹن اسکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند چاقو کے وار کیے۔
حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔
مقامی انتظامیہ کی ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 والدین، ایک استاد اور 3 طالب علم شامل ہیں۔
واقعہ کے 20 منٹ بعد 25 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔