صوابی میں پانچ سالہ بچی کو ذبح کرکے گردہ نکالنے کا بدترین واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے قتل میں ملوث 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرکے چاقو برآمد کرلیا۔
یہ واقعہ صوابی کے علاقہ سلیم خان محلہ سیدو خیل میں ویران ڈیرے میں پیش آیا جس میں گزشتہ رات پانچ سالہ بچی حزیفہ نور دختر فدا محمد کی ذبح شدہ لاش ملی اور اس کا گردہ غائب تھا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گزشتہ رات اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تصدیق ہوئی سفاک قاتل بچی کا گردہ نکال کر لے گئے، بچی کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا۔
بعدازاں پولیس نے موضع سلیم خان میں پیش آئے قتل کا یہ معمہ بارہ گھنٹے کے اندر حل کرتے ہوئے سترہ سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے آلہ قتل چاقو برآمد ہوگیا۔
سفاک ملزم نے اپنے حجرے میں پانچ سالہ بچی کو چاقو سے ذبح کیا، ملزم اسی ڈیرے کا مالک ہے۔ ڈی ایس پی سرکل صوابی جواد جان نے ملزم کی گرفتاری میں بنیادی کردار ادا کیا۔