داسو دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں قتل

داسو میں دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے چینی انجنیئرز کی بس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان صوبے کنڑ میں مارا گیا۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک سینئر کمانڈر نے میڈیا کو بتایا کہ  طارق رفیق عرف بٹن خراب گزشتہ روز سے کسی کے رابطے میں نہیں لیکن لاش دیکھنے تک اس کے مارے جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر طارق کی شدید زخمی حالت میں تصاویر وائرل ہیں جن میں اس کے قتل کا دعویٰ کیا گیا ہے۔