کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

  کوہستان:کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 مرد اور ایک بچی شامل ہے جب کہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 ڈی ایس پی پالس مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسافر جیپ کو حادثہ ضلع کولئی پالس کے علاقے برپارو میں پیش آیا ہے۔