بونیر میں امبیلہ تنگی کے مقام پر مسافر کوچ اور کار کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
بونیر میں امبیلہ تنگی کے مقام پر مسافر کوچ اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور زخمی افراد ڈی ایچ کیو ڈگر اسپتال منتقل کردیا، جب کہ لاشوں اور شدید زخمیوں کو مردان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ امبیلہ سپلم تنگی کے مقام پر پیش آیا ہے، فلاٸنگ کوچ سواڑی سے نگری جا رہی تھی، اور کار امبیلہ سے دیوانہ بابا اڑگاہ جا رہی تھی۔