کشمور: سندھ کے ضلع کشمور کے کچے علاقے میں معمولی تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوش قبائل کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں دو سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعے کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا، فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، لاشیں اور زخمیوں کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔