ملتان: تصویر بناتے ہوئے لڑکی دریا میں گر گئی

ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں تصویر بناتے ہوئے لڑکی دریا میں گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 12 سال کی لڑکی اپنی سیلفی بنانے کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں گر گئی۔

لڑکی کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو ادارے کی جانب سے تیراک طلب کیے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ لڑکی کی دریا میں تلاش جاری ہے۔