اٹک،بس میں سوار خاتون سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد 

 اٹک : پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس میں سوار خاتون سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔

 پنجاب اورخیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ بس میں سوار خاتون سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی،خاتون سے تلاشی پر5 ہزار والے نوٹ برآمد ہوئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹ اصل کرنسی میں شامل کرکے مارکیٹ میں پھیلانے تھے،دیکھنے میں نوٹ اصل نظر آتے ہیں،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔