ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ایک ہی دن میں فی تولہ ہزاروں روپے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے پر لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگرشہروں میں سونا 5400روپےمہنگا ہو کر فی تولہ 2لاکھ26ہزار 400روپےکاہوگیاجبکہ 10گرام سونے کی قیمت 4630روپےاضافے کےبعد1لاکھ94ہزار 102روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 1973 ڈالر کا ہوگیا ۔