کوئٹہ:ژوب چھاؤنی پر حملے میں امریکی ہتھیار اور سامان کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے ژوب چھاؤنی پر حملے میں امریکی ہتھیار اور سامان کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے حملہ کرنے والے ہلاک دہشت گرد امریکی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔
اسلحے میں 5.56ایم ایم کیلیبر،16 Mاسالٹ رائفلیں، جدید معیار کے ہیلمٹ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارم شامل ہے۔