پشاور:محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے آپریشنز سے قبل تمام مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ایچ آئی وی ایڈز کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آپریشنز سے قبل تمام مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا نے ڈی ایچ او اورہسپتالوں کے ایم ایس کے نام مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہونے کا رجحان بڑھ گیا ہے،تمام آپریشنز سے پہلے مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ لازمی کیا جائے۔
مراسلے کے مطابق ڈی جی ہیلتھ نے مریضوں کی سکریننگ کرنے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔