لاہور: وفاقی حکومت نے 254 ارب روپے اضافی ٹیکس کی وصولی کا پلان تیار کرلیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مالی سال 2023-24 کے دوران لیوی کی اوسط شرح 55 روپے فی لیٹر رہے گی۔ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 79 ارب روپے اضافہ وصول کیے جائیں گے۔
دوسری جانب بزنس انکم اور تنخواہ دار طبقے سے اضافی 30 ارب روہے وصولی بھی پلان کا حصہ ہے۔
کھاد پر ٹیکس چھوٹ ختم کرکے 5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے،کھاد پر ٹیکس کی مد میں 34 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔
دستاویز کے مطابق غیر رجسٹرڈ کاروبار کو سپلائی پر اضافی جی ایس ٹی سے23ارب حاصل ہوں گے۔
پلان کے تحت بلڈرز اور ڈویلپرز پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے سے 15 ارب ریونیو ملے گا۔
نان فائلرز پر جائیدادکی ویلیو کا ایک فیصد ٹیکس لگانے سے19ارب حاصل ہوں گے، اس اقدام سے46ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل کیا جائے گا۔
دستاویزات کے مطابق غیرمنقولہ جائیداد کی سیل پر چیز پرٹیکس2 سے بڑھا کر3 فیصد کردیا گیا، شوگری ڈرنکس پرایف ای ڈی20فیصد کرنے سے 8 ارب حاصل ہوں گے۔