ڈیرہ اسماعیل خان خان:ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں مڈی گیٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔، نماز جنازہ میں ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد، ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، شہید کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا ۔
تحصیل کلاچی کے مڈی گیٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے وانڈا خالق شاہ نزد مرادن پل پہاڑ پور کا رہائشی پولیس کانسٹیبل مبارک شاہ شہید ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد، ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، بعد میں شہید کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیاگیا۔
شہید کانسٹیبل نے اپنے سوگواران میں بیوہ،ایک بیٹا اورتین بیٹیاں چھوڑیں،پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو سلامی دی جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ،ڈی پی او ڈیرہ و دیگر افسران نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرؤف بابر قیصرانی نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہدا ء کی قربانیوں سے ہی امن کی فضا قائم ہوئی۔ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے، امن دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔