کراچی: ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں تار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے اضافے کے بعد 284 روپے 75 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 290 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 281 پر آگیا ہے جوکہ گزشتہ روز 45 ہزار 95 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔