اسکردو: شاہراہ بلتستان میں لینڈ سلائذنگ، مسافر گاڑی زد میں آگئی

اسکردو میں شاہراہ بلتستان پر خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

شاہراہ بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ شینگوس کے مقام پر ہوئی۔ مسافر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔

مسافر گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور مواصلاتی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔