قمبر شہداد کوٹ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل لاک اپ کی بیرک کی چھت توڑ کر 15 ملزمان فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فرارملزمان میں منشیات فروش اور چوری کے مقدمات میں ملوث قیدی
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) توحیدالرحمان نے بتایاکہ قیدیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مجرمانہ غفلت پرڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکار سمیت اے ایس آئی گرفتار کو کرلیا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق ہیڈ محرر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھاکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ فرار ہونے والے 2قیدیوں کوگرفتارکرلیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔