انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، حسان نیازی، علی امین گنڈاپور، مراد سعید اور فرح حبیب سمیت 22 ملزموں کو اشتہاری قرار دیدیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے مگر ملزمان گرفتاری سے بچنے کےلیے روپوش ہوئے ہیں۔ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرے۔
انسداددہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کے 22 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیا۔