امریکہ نے اپنی ہی ریاست ٹیکساس کے خلاف مقدمہ کردیا

واشنگٹن: امریکہ نے اپنی ہی ریاست ٹیکساس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے اپنی ہی ریاست ٹیکساس کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں تیرتی ہوئی سرحدی باڑ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مقدمہ گورنر ٹیکساس کی جانب سے 305میٹر تک پھیلی رکاوٹ کو رضاکارانہ ہٹانے کی اپیل مسترد کرنے کے بعد دائر کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل ونیتا گپتا نے ایک بیان میں کہاہے کہ ہم الزام لگاتے ہیں کہ ٹیکساس نے مطلوبہ وفاقی اجازت حاصل کئے بغیر ریو گرانڈے میں رکاوٹیں لگا کر وفاقی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

تیرتی سرحدی دیوار سے امریکی خارجہ پالیسی کو نقصان کا خطرہ اور یہ نیویگیشن میں رکاوٹ ہے۔