صدر بائیڈن کے کتے نے وائٹ ہاؤس کے خفیہ ایجنٹس کو کاٹ لیا

امریکی صدر  جو بائیڈن کے کتے نے وائٹ ہاؤس کے خفیہ ایجنٹوں کو نشانے پر رکھ لیا۔

رپورٹس کے مطابق صدر بائیڈن کا کتا اب تک وائٹ ہاؤس کے 7 ایجنٹوں کو کاٹ  چکا ہے جن میں سے ایک کو تو اسپتال بھی جانا پڑ گیا تھا۔

 کمانڈر نامی کتے کی وارداتوں پر امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ یہ امریکی صدارتی محل کا دباؤ ہے جو پالتو کتے پر بھی اثر انداز ہورہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کمانڈر نامی کتے کی مزید تربیت کا سوچ رہے ہیں تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔