آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والا غیر ملکی باشندہ لاہور سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والا غیر ملکی باشندہ لاہور سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گلبرگ لاہور سے گرفتار ہونے والا غیر ملکی شہری کا نام جیان لی یانگ ہے جو آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کا سربراہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم 10 ماہ سے پاکستان میں یہ کام کر رہا تھا، اس دوران اس نے کئی پاکستانی شہریوں کواس کام کے لیے ملازم رکھا ہوا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم آن لائن لون ایپ کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا حاصل کرکے بلیک میل کرتا تھا، ملزم سینکڑوں لوگوں سے فراڈ کا اعتراف بھی کرچکا ہے جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔