بوسٹن: حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی آلودگی پھیپڑوں کے کینسر سمیت مختلف قسم کے کینسروں سے منسلک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے پایا کہ فضا میں باریک ذرات پر مبنی آلودگی (PM2.5) اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO2) کے طویل مدتی نمائش سے بڑی آنت، پروسٹیٹ اور دیگر کینسر ہونے کا خطرہ کئی گُنا بڑھ جاتا ہے۔
امریکی شہر بوسٹن میں ہارورڈ ٹی ایچ چان سکول آف پبلک ہیلتھ میں ماحولیاتی وبائی امراض کے پروفیسر اور سینئر محقق جویل شوارٹز نے کہا کہ ہم فضائی آلودگی سے ملک میں سالانہ کینسر کے ہزاروں اضافی کیسز دیکھ رہے