سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والا "سائیکلسٹ سیاح" پشاور پہنچ گیا

سائیکل کے ذریعے سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والا سیاح پشاور پہنچ گیا۔ تیس سالہ سیاح جیوکم بونی اُنیس ممالک کی سیر سائیکل پر کرنے کے بعد واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے اُور مختلف شہروں میں گھوم کر یوم پاکستان کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔

جیوکم بونی اب تک سائیکل پر 26 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کر چکے ہیں جبکہ ان کا سفر جاری ہے۔ 

پاکستان کی خوبصورتی کے مداح جیوکم بونی کا کہنا ہے ویسے تو سوئزرلینڈ کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں ہوتا ہے لیکن لیکن پاکستان کی خوبصورتی کا بھی جواب نہیں ہے۔ 

جیوکم بونی گزشتہ 15 ماہ سے سائیکل پر سفر کر رہے ہیں اُور اب تک فرانس،اٹلی،یورپ،عمان، نیپال، بھارت اور اب پاکستان پہنچے ہیں۔