پاکستان کے عبدالحنان شاہد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایمرجنگ پلئیر قرار

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کے عبدالحنان شاہد کوایمرجنگ پلئیر قراردیا گیا۔

بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلئیر کا ایوارڈ دیا گیا ۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع فراہم کیا،پاکستان کے حنان شاہد نےاس کا فائدہ اٹھایا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہےحنان شاہد غیرمعمولی پر فارمنس اورپوٹینشل کی وجہ سے ایمرجنگ پلئیرایوارڈ کے حقدارقرارپائے۔ ورلڈ آف ہاکی میں حنان شاہد کا مستقبل روشن ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی، پاکستان ہاکی ٹیم نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔