شاہین آفریدی کا انٹرنیشنل لیگ سے 3 سال کا معاہدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں اِن ایکشن ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرزکیساتھ تین سال کا معاہدہ ہو گیا ہے۔اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی نےکہا ہےکہ ڈیزرٹ وائپرزکا حصہ بن کر پُرجوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔

خیال رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی 20 کے گزشتہ سیزن کی رنراپ ٹیم ہے۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا سیزن متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔