‏امریکہ کووڈ : نئی ویکسینز کی تیاری جاری‏

‏کووڈ کی ایک نئی ویکسین اگلے ماہ آنے والی ہے لیکن ماہرین صحت اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم جسے 'ایرس' کا نام دیا گیا ہے کے خلاف موثر ویکسین کی تیاری جاری ہے۔ 

‏صحت عامہ کے ماہرین کو امید ہے کہ امریکی اس نئی ویکسین کا خیر مقدم کریں گے اُور اسے نزلہ زکام میں دی جانے والی ایک عمومی ویکسین (فلو ویکسین) کے طور پر قبول کیا جائے گا لیکن امریکہ میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اُور اعدادوشمار کے مطابق سال 2021 کے بعد سے کورونا ویکسین کی مانگ میں تیزی سے کمی آئی ہے 

امریکہ میں چوبیس کروڑ سے زیادہ افراد یا ملک کی 73 فیصد آبادی کو کم از کم کورونا ویکسین کی ایک خوراک مل چکی ہے۔ ‏