بلی کے کاٹنے سے جان لیوا بیکٹیریل انفیکشن ہو سکتا ہے : طبی تحقیق

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلی کا معصوم نپ آپ کو بیکٹیریل انفیکشن دے سکتا ہے جسے اگر ہلکے سے لیا جائے تو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، جس سے کاٹنے والے عضو میں بہت زیادہ درد اور سوجن پیدا ہوسکتی ہے۔

جریدے ایمرجنگ انفیکشس ڈیزیز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں موٹاپے کے شکار ایک مرد کی مثال دی گئی ہے جسے 2020 میں ہاتھ میں سوجن، متعدد زخموں اور خراشوں کی وجہ سے ہنگامی طبی امداد دی گئی تھی۔ یہ طبی حالت بلی کے کاٹنے کے آٹھ گھنٹے بعد ظاہر ہوئی۔

سائنس دانوں نے ایک عجیب و غریب بیکٹیریا گلوبیکاٹیلا کی نشاندہی کی جس کی وجہ سے "انسانی جسم کو متاثر کرتا ہے۔

اس سے قبل محققین نے یہ بتانے کی کوشش کی تھی کہ کس طرح بلی کے کاٹنے سے انفیکشن انسانوں میں پھیل سکتی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق بلیوں میں گہرے ٹشو کاٹنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور اگر بلی کاٹ لے تو فوری طور پر زخموں کو صابن یا نمک سے دھوئیں اور ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیئے۔