بھارت کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست پر پاکستان کے کرکٹ شائقین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے پاکستانی شائقین کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔ ذہن نشین رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے میں انہوں نے پاکستانی کرکٹ شائقین کے اظہار مسرت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پٹھان نے ایکس (ٹوئیٹر) پر ایک پیغام پوسٹ کیا، جسے بہت سے لوگ بالواسطہ طور پر پاکستان پر تنقید قرار دے رہے ہیں۔