پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق متاثرہ مریض راولپنڈی کے ہسپتال میں داخل ہے، مریض کی مناسب دیکھ بھال ہو رہی ہے، منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔
ادارہ صحت کے مطابق این آئی ایچ کی ٹیم مریض کے لواحقین کی مانیٹرنگ بھی کر رہی ہے، ملک میں اس بیماری کے مزید پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔
ملک میں اب تک منکی پاکس کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں، تین مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔