بھارت نے 17 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 30 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ایشیا کپ کے لئے پیر 21 اگست کو اعلان کردہ اسکواڈ میں کے ایل راہول اور شریاس ایر کی واپسی ہوئی ہے جس سے یقینا بھارت کی ٹیم کو تقویت ملی ہے۔ مڈل آرڈر کے دونوں بلے باز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں زیرتربیت ہیں اُور اطلاعات کے مطابق صحت یاب ہو ہیں اب انہیں ایشیا کپ کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں ایک سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد جسپریت بمرا کی ون ڈے کرکٹ میں واپسی بھی ہوئی ہے۔
آئرلینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز میں اپنی فٹنس ثابت کرنے کے بعد بمرا ورلڈ کپ سے قبل 50 اوورز کے فارمیٹ میں خود کو آزمانے کے لئے تیار ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، شردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا۔