خیبر پختونخوا : 6 سے 7 لاکھ افراد ذیابیطس کا شکار

‏خیبر پختونخوا میں ایک اندازے کے مطابق 6 سے 7 لاکھ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے اتنی ہی تعداد میں اس کی علامات پائی جاتی ہیں لیکن ابھی تک ان کی تشخیص نہیں ہو سکی ہے۔‏

‏حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) پشاور میں شعبہ ذیابیطس اور اینڈوکرائنولوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عامر نے ایک روزہ ماسٹر ٹریننگ (ٹرینرز کی تربیت) سیشن میں یہ انکشاف کیا جس کا مقصد ذیابیطس کے علاج معالجے سے متعلق ڈاکٹروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔‏

‏محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انسولین فار لائف پراجیکٹ کے تحت تربیتی ورکشاپ میں ڈائریکٹر کیوریٹیو ڈی جی ایچ ایس خیبر پختونخوا ڈاکٹر سعیدہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عباس نے بطور مہمان شریک ہوئے۔‏

‏پروفیسر ڈاکٹر عامر نے پاکستان میں ذیابیطس کے پھیلاؤ پر روشنی ڈالی اُور کہا کہ 16 سے 20 فیصد آبادی متاثر ہے۔ ذیابیطس کے بہت سے مریضوں کو گردوں کی ناکامی، بینائی کی کمی اور دائمی درد سمیت سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‏