ہم نے وہ دور بھی دیکھا ہے کہ جب لاہور اور کراچی میں ہر سال اتنی فلمیں بنا کرتی تھیں کہ ملک بھر میں موجود 2500کے قریب سینما گھر بھی ان کی نمائش کیلئے تھوڑے پڑ جاتے ۔لالی وڈ میں اتنی اچھی اور معیاری فلمیں بنا کرتی تھیں کہ جو ہر شعبے میں بالی وڈ میں تخلیق کی گئی فلموں کا مقابلہ کرتیں ۔مقابلے کے رحجان کی وجہ سے لالی ووڈ بھی پائے کی فلمیں تخلیق کیا کرتا ۔ اسی دور میں وعدہ ،انتظار، نیند ،کوئل، انار کلی قاتل، گمنام، موسیقار ،سر فروش، نائلہ ،جھومر اور سہیلی جیسی لاجواب پاکستانی فلمیں بنیں ۔ بعد ازاں ملک میں وی سی آر کا کلچر بھی عام ہوا تو لوگوں نے سینما گھروں کو جانے کا رخ چھوڑ دیا۔ اس جملہ معترضہ کے بعد کچھ دیر اہم امور کا ذکر ہوجائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی برکس سربراہوں کی کانفرنس میں چھ مزید ممالک کو اس ادارے میں شامل کر لیا گیا ہے جس پر امریکا کا سیخ پا ہونا ایک فطری رد عمل تھا کیونکہ برکس میں شامل ممالک چین اور روس کا ساتھ دیتے ہیں چین پاکستان کو بھی اس ادارے کا رکن ممبر بنانے کا خواہش مند ہے۔ اگر پاکستان برکس کا ممبر بن جائے تو یہ ایک بہت ہی اہم پیش رفت ہوگی ۔کیونکہ یہ معاشی تعلقات کا دور ہے اور اس میں روس اور چین جی سیون اور دیگر اہم فورمز کے متبادل کے طور پر برکس کو سامنے لائے ہیں۔ اس طرح یہ ایک متبادل فورم ہے ۔ برکس ممالک مستقبل قریب میں ڈالر کی بجائے باہمی کرنسی کے ذریعے تجارت کا فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔ پاکستان کی شمولیت برکس میں ایک خوش آئند مرحلہ ہوگا۔ دوسری طرف چین اس فورم میں جہاں پاکستان کی حمایت کر رہا ہے وہاں بھارت اس فورم میں اپنے آپ کو تنہا محسوس کرنے لگا ہے کیونکہ اس میں روس، چین اور دوسرے ہم خیال ممالک ہیں جبکہ بھارت کا جھکاﺅ اب مغرب کی طرف ہے یعنی وہ امریکہ کے بلاک میں زیادہ پر سکون محسوس کرتا ہے۔ اس لئے تو یہاں پر بھارت ایک طرح سے اکیلے پن کا شکار ہے۔ روس جو بھارت کا قریبی ساتھی اور حمایتی تھا اب وہ بھی بھارت کا حمایتی نہیں رہا۔ کیونکہ بھارت نے امریکہ کے ساتھ جس طرح کے تعلقات استوار کررکھے ہیں ان سے روس ہر گز خوش نہیں۔ یہ بھی خبر ہے کہ عنقریب بھارت میں جو اہم ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے ا س میں روس کے صدر نے شرکت سے معذرت کر لی ہے اور ان کی جگہ روسی وزیر خارجہ اب اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کے چیمپیئن بننے کے روشن امکانات ہیں۔ اس سولہویں ایڈیشن کی میزبانی کا اعزاز دراصل پاکستان کو حاصل تھا مگر بھارت پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھا لہٰذا ایشین کرکٹ کونسل نے اراکین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ بھارت اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گا، اس لیے سری لنکا اور پاکستان ایشیا کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔اب اس ٹورنامنٹ کے کل 13 میچوں میں سے 9 سری لنکا اور 4 پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ آج میزبان ٹیم اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ مزید دو گروپ میچ اور ایک سپر فور میچ لاہور میں منعقد ہوں گے جبکہ سری لنکا 3 گروپ میچز کی کینڈی اور 5 سپر فور میچز اور فائنل کی میزبانی کولمبو میں کرے گا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ایشیا کپ کی تقریبا 40 سالہ تاریخ میں کھیلے گئے 15 ٹورنامنٹ کے کسی بھی فائنل میں پاکستان اور بھارت آپس میں نہیں ٹکرائے۔ تاہم اس مرتبہ توقع ہے کہ فائنل میں یہ دونوں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے اور اس طرح ایشیا کپ کے سولہویں ایڈیشن کو یادگار بنا دیں گے۔ایشیا کپ 2023 سے صرف 4 دن قبل پاکستان نے افغانستان کو سری لنکا کے نیوٹرل مقام پر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچوں میں شکست دے کر کلین سویپ کیا ہے اور آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا سے ٹاپ پوزیشن چھین کر سر فہرست آگیا ہے۔ وہ اب 118 پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت اس سے دو نمبر پیچھے ہے اور 113 پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے‘ انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر بھی آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی جو تازہ ترین درجہ بندی جاری کی ہے اس کے مطابق بلے بازوں میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم 880 پوائنٹس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں‘بہرحال ان حقائق اور اعدادوشمار کی روشنی میں اور ٹیموں کی حالیہ کارکردگی اور کھلاڑیوں کی موجودہ مہارت و صلاحیت کی بنیاد پر یہ بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات بےحد روشن ہیں اور وہ اس مقابلے کی تاریخ میں تیسری مرتبہ چیمپیئن بننے کےلئے تیار نظر آرہا ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فوجداری اور ریونیو مقدمات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ