کراچی: پاکستان میں رواں ہفتے روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کی شروعات پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت 305 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 39 پیسے اضافے کے بعد 304 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 319 روپے تھی۔
یاد رہے کہ اوپن اور انٹربینک مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت میں فرق ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد سے زائد نہیں ہونا چاہیے، اس کے باوجود دونوں کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت میں 14 روپے سے زائد کا فرق پیدا ہوچکا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر کی طرح مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا آغاز ہوا تو 500 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دن کے درمیان میں مجموعی طور پر 682 پوائنٹس گر گئے۔
100 انڈیکس 682 پوائنٹس کمی سے کئی روز بعد واپس 45 ہزار 562 پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایکس 100 انڈیکس گزشتہ روز 46 ہزار 244 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کی شروعات پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت 305 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔