ایشیا کپ:کولمبو میں بارش کے باعث میچز نہ ہوئے تو پھر کیا ہوگا؟

ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح کے بعد  پاکستان سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر آگیا۔

بدھ کو ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے بنگلادیش کا194 رنز کا ہدف با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے  پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر آگیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

کولمبو میں 10 روز تک بارش کی بھرپور پیش گوئی ہے، اگر سپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گا۔